دوستوں ایک گاؤں میں اپنی بیوی کے ساتھ ایک صاحب کی ان بن ہو گئی ابھی جھگڑا ختم نہیں ہوا تھا کہ اسی وقت اس کا ایک مہمان آگیا خاوند نے اسے ایک بیٹھک میں بیٹھا دیا اور بیوی سے کہا کے فلاح رشتہ دار مہمان آئے ہے اس کے لیے کھانا بناؤ، وہ غصے میں تھی اور کہنے لگی نہیں تمہارے لیے کوئی کھانا ہے اور نہیں تمہارے مہمان کے لئے

اگر رشتہ دار کو پتہ چل گیا تو

یہ سن کر وہ برا پریشان ہوا کے لڑائی تو ہماری اپنی ہے اگر رشتہ دار کو پتہ چل گیا تو خواہ مخواہ کی باتیں ہو گی لہذا خاموشی سے آکر مہمان کے پاس بیٹھ گیا اتنے میں اسے خیال آیا کہ چلو اگر بیوی روٹی نہیں پکاتی ہے تو سامنے والے ہمارے ہمسائے بہت اچھے ہیں

ہمسایہ

خاندان والی بات ہے انہیں ایک مہمان کا کھانا پکانے کے لئے کہہ دیتا ہے چنانچہ وہ ان کے پاس گیا اور کہنے لگا کے میری بیوی کی طبیعت خراب ہے لہذا آپ ہمارے مہمان کے لئے کھانا بنا دیجئے 
انہوں نے کہا بہت اچھا جتنے آدمیوں کا کہیں کھانا بنا دیتے ہیں وہ مطمئن ہو کر مہمان کے پاس آکر بیٹھ گیا کے مہمان کو کم ازکم کھانا تو مل جائے گا جسے عزت بھی بچ جائے گی

بیوی کا زاروقطار رونا

تھوڑی دیر کے بعد مہمان نے کہا ذرا ٹھنڈا پانی تو لا دیجئے وہ اٹھا یہ کہتے ہوئے کہ ٹھنڈے پانی لاتا ہوں اندر جاکر دیکھا کہ بیوی صاحبہ زار و قطار رو رہی ہیں وہ  حیران ہوا اور کہنے لگا کہ کیا بات ہے اس نے پہلے سے بھی زیادہ رونا شروع کر دیا کہنے لگی بس مجھے معاف کر دے وہ بھی سمجھ گیا کہ کوئی وجہ ضرور بنی ہے اس کے خاوند نے کہا کہ بتاؤ تمہارے رونے کی وجہ کیا ہیں اور تم ایسے کیوں رو رہی ہو بیوی نے کہا پہلے مجھے معاف کر دیں

بیوی نے معافی مانگ کر وجہ بتائی

پھر میں آپ کو بات سناؤں گی خیر اس نے کہہ دیا جو لڑائ جھگرا ہوا ہے میں نے وہ دل سے نکال دیا ہے اور تمہیں معاف کر دیا ہے کہنے لگی کہ جب آپ نے آکر مہمان کے بارے میں بتایا اور میں نے کہہ دیا کہ نہ تمہارے لئے کوئی کھانا ہے اور نہیں تمہارے مہمان کے لیے چلو چھٹی کرو

بیوی باورچی خانے میں گئی تو عجیب منظر دیکھا

مگر میں نے دل میں سوچا کے لڑائی تو میری اور آپ کی ہے اور یہ مہمان رشتہ دار ہیں ہمیں اس کے سامنے یہ پول نہیں کھولنا چاہیے چنانچہ میں اٹھی کے کھانا بنا دیتی ہوں میں باورچی خانے میں گئی تو میں نے دیکھا جس بوری میں ہمارا آٹا پر ہوتا ہے ایک سفید ریش آدمی اس بوری میں سے آٹا نکال رہا ہے میں یہ منظر دیکھ کر سہم گئی 

سفید ریش آدمی نے کیا کہا اس خاتون سے

وہ مجھے کہنے لگا اے خاتون پریشان نہ ہو یہ تمہارے مہمان کا حصہ تھا جو تمہارے آٹے میں شامل تھا اب چونکی ہمسائے کے گھر ہی پکنا ہے اس لئے وہی آٹا لینے کے لئے آیا ہوں دوستو اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مہمان بعد میں آتے ہیں لیکن اللہ تعالی اس کا رزق پہلے بھیج دیتے ہیں

اس طرح کی پوسٹ اور پڑھنے کے لیے ہمارے بلاگ کو فالو کریں www.urduhistory.blogspot.com