حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو لوگ جمعہ کی نماز میں نہیں آتے ،جی چاہتا ہے کہ ان کے گھروں کو آگ لگا کر پھونک دوں


دوسری حدیث میں

 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جمعہ کے ترک کرنے سے باز آجاؤ ورنہ تمھارے دلوں پر مہر کر دی جائے گی اور تم غافلین میں کر دیئے جاؤ گے ۔

دوزخ کا کھٹکا صفحہ نمبر ٣١


تیسری حدیث میں

حضرت ابو جعد رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس نے تین جمعے بلا کسی عذر کے چھوڑ دیے اس نے اسلام کو پسِ پشت ڈال دیا 

(ابو یعلی موقوفات)


چوتھی حدیث 

حضرت اسامہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے  جس نے تین جمعے بلا کسی عذر کے چھوڑ دیے وہ منافق ہے 

(ابن حبان)